جمعرات 12 فروری 2026 - 14:39
پاکستانی صدر کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ پر مبارکباد

حوزہ / پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں رہبری معظم حضرت آیت اللہ العظمیٰ خامنہ ای، جمہوریہ اسلامی ایران کے صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان اور ایرانی عوام کو انقلاب اسلامی کی شاندار کامیابی کی سینتالیسویں سالگرہ کی مبارکباد دی ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، پاکستان کے صدر آصف علی زرداری نے پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد میں انقلاب اسلامی کی شاندار کامیابی کی سینتالیسویں سالگرہ کی مناسب سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کرتے ہوئے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان اور ایران کے تعلقات تاریخ، زبان، ثقافت اور مشترکہ جغرافیے میں گہری جڑیں رکھتے ہیں جو برسوں کے دوران مزید مضبوط اور مستحکم ہوئے ہیں۔

صدر آصف علی زرداری نے اپنے خطاب میں اس اعتماد کا اظہار کیا کہ دونوں ملکوں کے درمیان موجود برادرانہ جذبہ آئندہ برسوں میں بھی فروغ پائے گا اور دونوں ممالک اور وسیع تر خطے کے لیے خوشحالی، استحکام اور ہم آہنگی میں مددگار ثابت ہو گا۔

پاکستانی صدر کی انقلاب اسلامی کی کامیابی کی 47ویں سالگرہ پر مبارکباد

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha